سینئر صحافی افتخار احمد بٹ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )وزیرآباد پریس کلب کے صدر افتخار احمد بٹ کی صحت یابی کیلئے پریس کلب علی پورچٹھہ میں خصوصی دعا کی گئی۔
چیئرمین سلیمان ارشد مغل کی زیر صدارت اجلاس میں صدر غلام مرتضیٰ، جنرل سیکرٹری عرفان عباس رضوی، نسیم عباس، افضال احمد، فیصل ستار، عقیل شاہ و دیگر صحافیوں نے شرکت کی اور افتخار احمد بٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔