نوشہرہ ورکاں :ملزم کو فرار کر انے پر والد کے خلاف مقدمہ

 نوشہرہ ورکاں :ملزم کو فرار کر انے  پر والد کے خلاف مقدمہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ملزم کو فرار کر انے پر والد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تھانہ نوشہرہ ورکاں کی وکٹم سپورٹ آفیسر انسپکٹر اقصیٰ فرمان نے ٹیم کے ہمراہ مقدمہ میں مطلوب ملزم امیر حمزہ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم کے والد محمد اعظم اپنے بیٹے کو موقع سے لیکر فرار ہو گیا ،پولیس نے ملزم کو فرار ہونے میں مدد دینے پر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ فرار ہونے والے ملزم امیر حمزہ کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں