سیالکوٹ :محرم الحرام کیلئے جامع سکیورٹی پلان جاری
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )محرم الحرام کیلئے جامع سکیورٹی پلان جاری،ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر)دوست محمد نے محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
محرم الحرام کے دوران 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک وارڈنز بھی ڈیوٹی سرانجام دینگے ۔ڈی پی او کے مطابق محرم کے دوران منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں پر لیڈیز پولیس اہلکار بھی سکیورٹی اور ٹریفک فرائض انجام دیں گی۔