علی ابرار جوڑا کا لورائے گائوں کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر شافع حسین کی ہدایت پر سٹی صدروچیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ گجرات علی ابرارجوڑا نے گا ئو ں لورائے کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔
چیف آفیسرضلع کونسل سید فرازمہدی،سید حسن شاہ بھی ہمراہ تھے ، لورائے آمد پر ممتازمسلم لیگی رہنما شکیل لورائے نے ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کیا اورانہیں گا ئو ں میں ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔