سی ای ا و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر عطیہ کا امتحانی مراکز کاد ورہ

سی ای ا و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی  ڈاکٹر عطیہ کا امتحانی مراکز کاد ورہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے تحصیل نوشہرہ ورکاں کے مختلف تعلیمی اداروں اور امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

 انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول دھاریوال، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاہڑی اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوشہرہ ورکاں میں جاری بورڈ امتحانات کے انتظامات، سکیورٹی اور شفافیت کا جائزہ لیا انہوں نے عملے کو میرٹ اور بورڈ ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں انہوں نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول نوشہرہ ورکاں کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں