انجمن تنظیم مغلیہ گجرات کا بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ
دیگر برادریوں کے ساتھ مل کر متفقہ امیدوار کھڑے کریں گے :امجد فاروق
گجرات (نامہ نگار )انجمن تنظیم مغلیہ ضلع گجرات کا اجلاس صدر الحاج امجد فاروق کی صدارت میں ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری اشفاق احمد رضی، انصر محمود گھمن، عابد فاروق، مرزا عطا محمدسابق چیئرمین، مرزا خالد محمود، ڈاکٹر امین گل نائب صدر، حاجی محمد ریاض سابق کونسلر،مرزا طارق سابق کونسلر، حاجی بشیر احمد جنجوعہ سابق کونسلر، چودھری تنویر حسین محلہ فیض آباد ، انجینئر اسد اﷲ خالدو دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں طے پایا گیا کہ مغل برادری دیگر برادریوں کے ساتھ مل کر اتحاد بنا کر آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اب 22 سیکٹرز میں تنظیم مغلیہ دیگر برادریوں کے ساتھ مل کر امیدوار کھڑے کرے گی اور ان کی کامیابی بھرپور انداز میں ہو گی ۔ الحاج امجد فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیگر برادریوں کے ساتھ مل کر گجرات میں متفقہ امیدوار کھڑے کریں گے اور ان کا بھرپور ساتھ دیں گے ،امید ہے کہ ہمارے متفقہ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔