صدر پاکستان انویسٹرز فورم شفقت محمود کا کاروباری دورہ سوڈان
گجرات(سٹی رپورٹر )صدر پاکستان انویسٹرز فورم شفقت محمود کا کاروباری دورہ سوڈان، وزیرِ خزانہ و اقتصادی منصوبہ بندی ڈاکٹر جبریل ابراہیم نے خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی روابط کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کو انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر جبریل ابراہیم نے پاکستان اور سوڈان کے تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ڈاکٹر جبریل ابراہیم نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت سرمایہ کاروں کو قانونی تحفظ، ادارہ جاتی معاونت اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔ شفقت محمود اور اسکانکم کے وفد نے سوڈانی حکومت کے مثبت رویے اور تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔