بدامنی کے خاتمے کیلئے عدل فاروقی اپناناہوگا:مفتی عثمان

بدامنی کے خاتمے کیلئے عدل فاروقی اپناناہوگا:مفتی عثمان

خلیفہ دوم سید نا عمر فاروق ؓ کے کمال طرز حکمرانی کی کوئی مثال نہیں ملتی

موترہ(نامہ نگار )اصلاح امت فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے صدر مفتی عثمان رضامدنی نے کہاہے کہ خلیفہ دوم سید نا عمر فاروق ؓ کے کمال طرز حکمرانی کی مثال نہیں ملتی ، عمر فاروق ؓ کے اسلام لانے سے کفر کی کمر ٹوٹ گئی، عمر فاروق ؓ عدل و انصاف کے پیکر تھے ملک سے بدامنی کے خاتمے کیلئے عدل فاروقی کو اپناناہوگا ،عمر فاروق ؓ کا طرز حکمرانی تمام مسلمان حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق ؓ کے یوم شہاد ت کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اسلام کی اشاعت میں آپؓکا کردار مثالی ہے جب آپ ؓ منصب خلافت پر فائز ہوئے تو عدل و انصاف کی عمدہ مثالیں قائم کیں ڈاک ’پولیس ’بیت المال اور دیگر محکموں سے دنیا کو روشناش کروایا ،حضرت عمر فاروقؓ نے نظام اسلام کے عملی نفاذ کا حق ادا کر دیا ، فاروق اعظم ؓقیامت تک حکمرانوں کیلئے درسگاہ کی حیثیت رکھتے ہیں غلبہ اسلام اور نصرتِ دین کیلئے آپؓ ہمیشہ پہلے محاذ پر نظر آئے فاروق اعظمؓ کا آج بھی باطل پر رعب طاری ہے حضرت فاروق اعظمؓ کا انداز حکمرانی سلاطین و ملوک کیلئے مشعل راہ ہے آپؓ کے عہد خلافت میں شرعی حدوود کے نفاذسے معاشرتی برائیوں اور معاشرتی مظالم کا خاتمہ ہو گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں