راہوالی:ٹوٹا آہنی پل ، لٹکتے تار ، مسافروں کیلئے خطرہ
آدھے سے زائد حفاظتی جنگلے چوری ، گیپکو عملہ نے تار پل کیساتھ باندھ دئیے
راہوالی (نامہ نگار)میٹرو کے زیر تعمیر منصوبہ پر ٹھیکیدار کی سستی اور کاہلی کی وجہ سے نیشنل ہائی وے کی دونوں اطراف سے توڑ پھوڑ کی وجہ سے جہاں چھوٹی اور ہیوی گاڑیوں کی روانگی متاثر ہونے سے پیدل اور موٹر سائیکل سواروں کو گزرنا اور سڑک پار کرنا مشکل ہوچکا وہاں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کے سامنے اسی سڑک پر کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر کیا جانے والا آہنی پل جس کے 300دروں میں آہنی حفاظتی جنگلے لگے ہوئے تھے میں سے 150سے زائد حفاظتی جنگلے چوروں اور نشئیوں کی نذر ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اس پل سے بچے ،خواتین اور ضعیف العمر لوگ اور موٹر سائیکل سوار بھی گزرتے ہوئے خوف زدہ رہتے ہیں کیوں کہ پل کی دونوں سائیڈوں پر گزرنے والے لوگوں اور موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کیلئے جو آہنی جنگلیوں کے درے بنائے گئے تھے وہ نشئیوں اور چوروں نے خالی کرد ئیے ہیں ، حفاظتی جنگلے خالی ہونے کے ساتھ ہی گیپکو کے نیچے گر ے تار اوپر اٹھانے یا سائیڈ پر نصب کرنے کے بجائے عملہ نے پل کے اوپر ہی لٹکا کر باندھ دئیے ہیں جس سے گزرنے والے لوگوں کیساتھ تاروں کا لگنا کسی خطرے کا موجب بن سکتا ہے ۔ شہریوں نے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔