سیالکوٹ :موٹر سائیکل پھسلنے سے نوجوان جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پھسلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔
خادم علی روڈ نزد علامہ اقبال کالج، سیالکوٹ میں تیز رفتاری کے باعث جمپر سے گزرتے ہوئے موٹر سائیکل پھسل گئی ، جس کے نتیجے میں 18سالہ حنان ولد شبیر رہائشی کچا شہاب پورہ، شدید زخمی ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے فوری رسپانس کرتے ہوئے متاثرہ نوجوان کو علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔