سیالکوٹ میں اشیا خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

سیالکوٹ میں اشیا خوردنوش کی قیمتیں  آسمان سے باتیں کرنے لگیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردونواح میں اشیا خوردنوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں ۔آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ۔

 شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزمرہ میں استعمال ہونے والی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی زندگی مشکل بنادی ہیں۔ پھل، سبزیاں، گھی، دالیں ،آٹا ،چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں