لدھیوالہ :ڈاکوئوں نے رقم ، زیورات ، فون چھین لئے
قاضی کوٹ اور کوٹلی ریت والی میں لوٹ مار ، مدخلیل میں موٹر سائیکل چوری
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہریوں سے رقم ، طلائی زیورات ،موٹر سائیکل اور موبائل فون لوٹ لئے ۔ بتایا گیا ہے کہ قلعہ دیدار سنگھ کا رہائشی پراپرٹی ڈیلر موسیٰ اپنے ساتھی اویس کے ہمراہ موٹر سائیکل پرگوجرانوالہ سے قلعہ دیدار سنگھ جا رہے تھے کہ قاضی کوٹ کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر 12 ہزار روپے ،موبائل فون ،اے ٹی ایم کارڈ اور چیک لوٹ لئے ، تھانہ لدھیوالہ ہی کے علاقے کوٹلی ریت والی میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو نوشہرہ ورکاں کے رہائشی افتخار کو گن پوائنٹ پر روک کر اس سے 10ہزار روپے ،طلائی کانٹے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے مدوخلیل میں اپنی خالہ کے گھر ملنے آئے قصاب سجاد احمد کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور لے گئے ۔