عمران خان کو ئی ڈیل نہیں کریں گے :ریحانہ ڈار

عمران خان کو ئی ڈیل نہیں کریں گے :ریحانہ ڈار

ناجائز قید کے 1050 دن مکمل ،جلد رہا ہوکر پاکستان کی قیادت کرینگے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان تحریک انصاف اور پاکستان کے لیڈر ہیں عمران خان رہا ہو کر بہت جلد پاکستان کی قیادت کریں گے ،عمران خان کو جیل میں ناجائز قید کے 1050 دن ہوچکے ہیں ،قائد عمران خان کو اب بھی رہائی کے لئے مسلسل ڈیل آفر ہورہی ہیں مگر وہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے کیونکہ ان کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں وہ ملک و قوم کی حقیقی آزادی کیلئے صعوبتیں جھیل رہے ہیں اور آنے والی نسلیں انہیں نڈر مخلص بے باک قومی لیڈر کے طور پر یاد کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ملکی و بین الاقوامی مقبولیت میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے وہ بہت جلد رہا ہونگے اور جب وہ رہائی کے بعد باہر آئیں گے تو وہ دن اس قوم کے لئے سب سے بڑی خوشی کا دن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر روباعمر ڈار، مہر محمد کاشف، سٹی صدر میاں اعجاز جاوید،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد الطاف ،میاں روف منیر کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ بندوق، جبر، دھونس اور خوف کی بنیاد پر25کروڑ انسانوں کی رائے کو روند دیا گیا،ان کے ووٹ کی توہین کی گئی اور عوام کو دہشت کے ذریعے خاموش کرنے کی کوشش کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں