محرم الحرام کے جلوسوں کے راستے میں تجاوزات ہٹائی جا رہیں :منشا اللہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت منشااﷲ بٹ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے راستے میں تجاوزات کوہٹایاجارہاہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت ہے کہ جلوسوں کے روٹس ہر لحاظ سے کلیئر ہوں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ایمبولینس ہر مرکزی جلوس کیساتھ ہو گی، بہترین سکیورٹی انتظامات ہوں ،جلوسوں کے روٹس پر کوئی گٹر کھلا نہ ہو اور گٹروں کے ڈھکنوں کے نیچے بھی سیفٹی نیٹ لگائیں،تمام جلوس احترام کے ساتھ وقت پر نکلیں اور اختتام پذیر ہوں۔