ٹیچنگ ہسپتال کی 2لفٹوں کی ایک ہفتے میں بحالی کافیصلہ

ٹیچنگ ہسپتال کی 2لفٹوں کی ایک ہفتے میں بحالی کافیصلہ

دیگر 4لفٹیں بھی رواں ماہ فعال کی جائیں گی:ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی 2 غیر فعال لفٹیں ایک ہفتے میں بحال کی جائیں گی، 4 دیگر لفٹیں بھی اسی ماہ فعال کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرِصدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی غیر فعال لفٹوں کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ایک ہفتے کے دوران دو لفٹیں آپریشنل کی جائیں گی جبکہ لفٹوں کی مستقل مرمت اور دیکھ بھال کیلئے ہسپتال انتظامیہ اور کنٹریکٹر کے درمیان باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔اجلاس میں محکمہ پبلک بلڈنگز کو ہدایت کی گئی کہ ہسپتال کے تمام واش رومز اور دیگر ضروری مرمتی کام یکم جولائی تک مکمل کئے جائیں۔ اجلاس میں ایم ایس جی ایم سی حنا ریاض، ایم ایس وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ایکسین پبلک بلڈنگز ون و ٹو اور دیگر متعلقہ افسر وں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال اور وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غیر فعال لفٹوں، عمارتوں کی مرمت و بحالی، واش رومز کی بہتری، ضروری عملے کی بھرتی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں