وزیرآباد :کم وزن اور مہنگی روٹی، شہری لٹنے پر مجبور

وزیرآباد :کم وزن اور مہنگی روٹی، شہری لٹنے پر مجبور

دیہی علاقوں میں 14روپے کی روٹی 20روپے میں فروخت ہونے لگی

 وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کم وزن اور مہنگی روٹی، شہری لٹنے پر مجبور، دیہی علاقوں میں 14 روپے کی روٹی 20 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ شہر اور گردونواح میں کم وزن، مہنگی اور غیر معیاری روٹی کی فروخت شہریوں کیلئے مسئلہ بن گئی ۔ شہریوں کے مطابق متعدد تنوروں پر سرکاری طور پر مقررہ 100 گرام روٹی کے بجائے صرف 50سے 60 گرام وزن کی روٹی فروخت کی جا رہی ہے جبکہ قیمت پوری وصول کی جاتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ آٹے کے معیار پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے باعث شہری مہنگی اور ناقص روٹی خریدنے پر مجبور ہیں ،دیہی علاقوں میں صورتحال مزید تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ شہریوں کے مطابق حکومت کی جانب سے 100 گرام روٹی کی قیمت 14روپے مقرر ہونے کے باوجود بیشتر ہوٹلوں اور تندوروں پر روٹی 20روپے میں فروخت کی جا رہی خصوصاً ویروکی، منظور آباد، دھونکل اور کوٹ حضری سمیت مختلف علاقوں میں سرکاری نرخ ناموں کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی دکھائی نہیں دیتی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث نانبائی اور ہوٹل مالکان من مانی کر رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں