کارکردگی کے حوالے سے تحصیل حافظ آباد کی پنجاب میں پہلی پو زیشن

کارکردگی کے حوالے سے تحصیل  حافظ آباد کی پنجاب میں پہلی پو زیشن

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی رینکنگ رپورٹ جاری کر دی ،

 تحصیل حافظ آباد نے مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔بہترین کارکردگی پر شہری حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد نرجس خاتون جعفری کو مبارکباد دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی سر براہی میں اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری کی محنت،قابلیت،سرکاری فرائض کی بروقت بجا آوری اور حکومتی اہداف کی تکمیل پر پنجاب کی 151 تحصیلوں میں حافظ آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں