پارکنگ سٹینڈز کروڑوں میں نیلام ،شہریوں سے زائد وصولی
موٹر سائیکل والوں سے 30کے بجائے 50،کار سے 300روپے تک وصولی
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن نے گوجرانوالہ شہر کی حدود میں قائم پارکنگ سٹینڈز کی کروڑوں روپے میں نیلامی کردی، رواں مالی سال کیلئے پارکنگ سٹینڈز میں موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے 30 روپے جبکہ کار کھڑی کرنے کے 100روپے مقرر کئے لیکن ٹھیکیداروں نے کارپوریشن انتظامیہ کی ملی بھگت سے موٹر سائیکل سواروں سے 50روپے اور گاڑی پارک کرنیوالوں سے 250 سے 300 روپے بٹورنے شروع کر د ئیے ، اسی طرح شہر کے واحد سلاٹر ہاؤس کی نیلامی میں بکرے ذبح کا ریٹ 30 روپے اور بیل اونٹ کا ریٹ 70 روپے مقرر کیا لیکن بکرے ذبح کا 300 اور اونٹ بیل کا 500 روپے وصول کئے جارہے ۔
میونسپل کارپوریشن نے حال ہی میں اندرون شہر پارکنگ سٹینڈزغلہ منڈی تا جنرل بس سٹینڈز تک اس کے علا و ہ عامر سنٹر موبائل مارکیٹ جی ٹی روڈ اور پارکنگ سٹینڈز اویس پلازہ تا ٹریڈ سنٹر تک نیلامی کا سالانہ ریٹ ایک کروڑ 18 لاکھ سے زائد رکھا جو مقابلے میں 2 کروڑ روپے تک ہوا جبکہ پارکنگ سٹینڈ الحمید بلڈنگ پرانا ریلوے سٹیشن کا ریٹ ساڑھے 95 لاکھ مقرر کیا جو ایک کروڑ سے تجاوز بولی ہوئی سلاٹر ہاؤس کی بولی رقم ایک کروڑ 89لاکھ مقرر کی جو2کروڑ سے تجاوز کرگئی لیکن کامیاب ٹھیکیداروں نے مقررہ پارکنگ ریٹس سے 3گنا سے زائد وصول کرنا شروع کردیا جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔