جلالپور:اہلیہ پر تشدد ‘سر کے بال کاٹ ڈالے ‘ملزم گرفتار

جلالپور:اہلیہ پر تشدد ‘سر کے بال کاٹ ڈالے ‘ملزم گرفتار

ڈی پی او کے نو ٹس پر پو لیس متحرک، سراج قمر، صغراں بی بی اور زین اسلام زیر حراست

جلالپور جٹاں ،گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر ) گھریلو ناچاقی پر شوہر کا بیوی پر تشدد،سر کے بال کاٹ ڈالے ، ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ نواحی گائوں ڈھلو غربی کی رہائشی خاتون نے تھانہ صدر جلالپور جٹاں پولیس کو درخواست دی کہ گھریلو ناچاقی پر اس کے شوہر اور دیگر اہلِ خانہ نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال کاٹ د ئیے ۔ درخواست موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ڈی پی او اختر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں انسپکٹر سجاد اعظم اور دیگر پولیس افسر وں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ملزموں کی فوری گرفتاری کے احکامات دئیے ۔ پولیس ٹیم نے وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم سراج قمر، ساس صغراں بی بی اور ساتھی زین اسلام کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد، ہراسانی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی ملزم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں