منشیات فروش کو 20سال قید بامشقت اور 8لاکھ روپے جرمانہ

منشیات فروش کو 20سال قید  بامشقت اور 8لاکھ روپے جرمانہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )منشیات فروش کو 20 سال قید بامشقت اور 8لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مدثر فرید کھوکھر نے تھانہ تتلے عالی کے مقدمہ نمبر 1369/24 کا فیصلہ سناتے ہوئے انس علی کو جرم ثابت ہونے پر 20سال قیدِ با مشقت اور 8لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ،عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی استغاثہ کے مطابق ملزم کے قبضے سے 10کلو 420 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں