ڈی پی او کی سمبڑیال میں کھلی کچہری ،مسائل سنے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے تھانہ سمبڑیال گورنمنٹ بوائز اسلامیہ کالج، ڈرائی پورٹ چوک سمبڑیال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سن شکایات کے میرٹ پر فوری ازالہ کے احکامات جاری کیے ۔
انکا کہنا تھاکہ شہریوں کو انصاف کیلئے غیر ضروری انتظار یا سفارش کی ضرورت نہیں، ہر درخواست کو قانون اور میرٹ کے مطابق نمٹایا جا رہا ہے ۔انہوں نے پولیس افسروں کو ہدایت کی کہ شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنائیں اور سائلین کو بلاوجہ دفاتر کے چکر لگوانے سے گریز کیا جائے ، فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔