موٹروے پولیس کی ریسکیو اہلکاروں کیلئے آگاہی ورکشاپ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )موٹروے پولیس کی جانب سے ریسکیوہلکاروں کیلئے سینٹرل ریسکیو سٹیشن کچہری روڈ پر آگاہی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔
شرکاکوٹریفکقوانین، روڈ سیفٹی، موٹر سائیکل محفوظ انداز میں چلانے ، ہیلمٹ کے لازمی استعمال، لین ڈسپلن، رفتار کی پابندی، اشاروں کی اہمیت اور دورانِ ڈرائیونگ خصوصا ہائی وے اور موٹرووے پر احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی گئی۔اس موقع پر انسپکٹر شہباز نے کہا ٹریفک قوانین پر عمل سے ہی حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کی ضمانت دی جاسکتی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا معاشرے کو محفوظ اور حادثات کی شرح میں کمی لانے کیلئے ٹریفک قوانین پر پابندی ناگزیر ہے ۔