زیر تعمیر عمارت کی چھت گرگئی‘ 1مزدور جاں بحق‘3زخمی

زیر تعمیر عمارت کی چھت گرگئی‘ 1مزدور جاں بحق‘3زخمی

خواص پور کے قریب واقعہ میں 52سالہ شاہ زمان زندگی ہارگیا،زخمی ہسپتال منتقل

لالہ موسیٰ (نامہ نگار )لالہ موسیٰ کے نواحی علاقے خواص پور خوشی مارکی کے قریب زیر تعمیر عمارت کی کنکریٹ کی چھت اچانک گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 52 سالہ شاہ زمان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔متعلقہ اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں