مختلف مقامات پرچھاپے ‘ 4ملازمین اور منشی رشوت لیتے گرفتار

 مختلف مقامات پرچھاپے ‘ 4ملازمین اور منشی رشوت لیتے گرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن نے غلام عباس ،وقاص ، صفدر ، شہریار اور ملک فرقان کوقابوکرلیا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائیاں کرکے چار سرکاری ملازمین اور پرائیویٹ منشی کو رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔یہ کارروائیاں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایات اور ڈویژنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی زیر نگرانی کی گئیں ۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات عدنان شہزاد نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس گجرات کے ریکارڈ کیپر غلام عباس کو 30 ہزار رشوت لیتے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ وصول کی گئی رقم جیب میں ڈال رہا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر منڈی بہاؤالدین ضیا اللہ نے حلقہ پٹواری وقاص اور اسکے منشی صفدر کو 25 ہزار رشوت لیتے گرفتار کیا۔ سیالکوٹ کے سرکل آفیسر رانا مبشر نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی میں میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے سپروائزر شہریار کو 15 ہزار اور محکمہ زراعت کے بیلدار ملک فرقان کو 20 ہزار رشوت وصول کرتے گرفتار کیا ۔ نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں