چور متعددمقامات سے قیمتی سامان اور جانور لے گئے

 چور متعددمقامات سے قیمتی  سامان اور جانور لے گئے

تتلے عالی(نامہ نگار)متعددمقامات پر چوری کی وارداتیں ۔ بھدے شریف میں خطاب اﷲ نامی شخص کے ڈیرہ سے دوبکرے ،دو بلور والی موٹریں اور27ہزار روپے چوری ہو گئے ۔

بیگ پور میں غلام مصطفی کی درزی کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلو م افراد نے دو سلائی مشین،10 سوٹ چوری کرلئے ،مرالی والہ میں سلیم کے گھر سے 12ہزار ر اور20ہزار مالیتی دوسیل مرغے چوری ہو گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں