فتح گڑھ میں ایک شخص سینے پر قینچی کے وارسے قتل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )فیکٹری ایریا شہاب پورہ گلہ جٹ بریانی فتح گڑھ میں ایک شخص سینے پر قینچی کے وار کرکے قتل کر دیاگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دیں۔