کمشنر ، ڈی سی گجرا ت کازیرتعمیرترقیاتی منصوبوں کامعائنہ

کمشنر ، ڈی سی گجرا ت کازیرتعمیرترقیاتی منصوبوں کامعائنہ

نورالعین قریشی سے ویمن چیمبر کے وفد کی خواتین کو بااختیار بنانے پر ملاقات

گجرات ، ٹانڈہ ،جلالپور جٹاں (نامہ نگار ان ،سٹی رپورٹر،)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کے ہمراہ زیرِ تعمیر مریم نواز لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک ٹانڈہ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر نورالعین کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر/مریم نواز ہسپتال ٹانڈہ اور سول ہسپتال جلالپور جٹاں کا بھی دورہ کیا اورمختلف شعبہ جات میں سہولیات کا معائنہ کیا ۔گجرات ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد نے ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی سے خواتین کو بااختیار بنانے پرنتیجہ خیز میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے ، خواتین کاروباریوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی نے شہبازپور کے علاقے چک رحمان کا دورہ کیااور اہلِ علاقہ کی درخواست پر حفاظتی بند کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بند کے تعمیراتی منصوبے کیلئے محکمہ ہائی ویز کی جانب سے ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے فنڈز جاری ہوتے ہی منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں