گستاخا نہ خاکے نشر کرنے پر سخت کارروائی کی جائے :پیر اجمل رضا
گستاخی کسی صورت برداشت نہیں ،حرمت رسول ؐ پر تمام امت کو یکجا ہوجانا چاہیے
راہوالی(نمائندہ دنیا )علامہ پیر اجمل رضا قادری نے مرکز اصلاح معاشرہ میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے کہاہے کہ نبی پاک ؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ، نبی کریم ؐ کا ادب ہی ہمارے ایمان کی اساس ہے کہا ، آپ ؐکی شان میں توہین آمیز خاکے ناقابل برداشت ہیں، نجی ٹی و پر توہین آمیز خاکے نشرہونے پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو ٹھیس پہنچی ہے اور امت مسلمہ میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔حرمت رسول ؐ پر تمام امت کو یکجا ہوجانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں بہت سارے چینلز عرصے سے حیا سوز اور غیر اخلاقی پروگرامز نشر کرکے مغربی ایجنڈے کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔اب بات اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ نجی نیوز چینل نے گستاخا نہ خاکے نشر کردیئے ہیں جسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے حکمران جماعت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ اسکے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے اورناموس رسالت ؐکی حساسیت کو سمجھتے ہوئے حکومت خود میدان میں آئے اور سخت نوٹس لیکر نیوزچینل کی نشریات کو بند کیا جائے ۔