جشن آزادی‘اولیابارے آگاہی سیمینارزکرائینگے‘اہلسنت تنظیمات

جشن آزادی‘اولیابارے آگاہی سیمینارزکرائینگے‘اہلسنت تنظیمات

نبی کریم ؐکی ولادت پر استقبال ربیع الاول، محافل میلاد سمیت ریلیاں نکالی جائینگی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)اولیائے کرام نے ترویج و اشاعت کا بہترین کام کیا جسکی بدولت ہمارے پاس اسلام کی دولت پہنچی۔ اولیانے امن وسلامتی ، پیار ، محبت، اخوت و بھائی چارے کا درس دیا اور اپنے کردار سے گمراہوں کو اسلام کے دامن سے وابستہ کیا۔ علما ومشائخ اور اولیا کی قربانیوں اور انتھک کوششوں سے پاکستان قائم ہوا ۔جماعتِ اہلسنت کے زیرِ اہتمام جشن آزادی اوراولیائے کرام کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور پروگرامز کئے جائینگے ۔ماہ ربیع الاول میں نبی کریم ؐکی ولادت باسعادت پر ضلع بھر میں استقبال ربیع الاول، محافل میلاد سمیت ریلیاں نکالی جائینگی ۔انتظامیہ اس موقع پر قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔ان خیالات کااظہار اہلسنت و الجماعت کی تنظیمات کے قائدین نے موڑ ایمن آباد میں ضلعی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں کیا۔ شرکانے ممبران امن کمیٹی اہلسنت وا لجماعت اور علما ومشائخ کی رہنمائی میں اسلام ، پاکستان کے تحفظ ، حقوق اہلسنت اور امن وسلامتی کیلئے ملکر چلنے کا عزم کیا ۔اجلاس میں ضلعی امیر حافظ رفیق قادری نے نے توہین آمیز خاکوں کی پرزور مذمت کی اور انہیں حال ہی نجی ٹی وی پر نشر کرنیوالوں

کیخلاف سخت کارروائی مطالبہ کیا ۔ نقابت کے فرائض حافظ لقمان اشرف چشتی ، حافظ فیاض الحسن صدیقی اور حافظ یوسف نگینہ نے انجام دیئے ۔ اجلاس میں جماعت رضائے مصطفی کے امیر علامہ پیر دائود رضوی، نائب امیر علامہ پیر خالد حسن مجددی، ڈویژن آرگنائزر صاحبزادہ پیر سید مستجاب علی شاہ جماعتی، ڈاکٹر ابوبکر صدیق الازہری ، علامہ اکبر نقشبندی ، حافظ قاسم مصطفائی،اقبال ہنجرا، زاہد حبیب قادری ، صاحبزادہ عدیل عارف ، ڈاکٹر عبد الرشید انصاری،عطا المصطفی رضوی ، پیر شبیر صدیقی ،قاری ، شاہد افضال رضوی، پیر سید ابرار حسین شاہ، پیر امداد حسین شاہ، مولانا غلام شبیرودیگر نے شرکت کی۔ مصطفائی، علامہ غلام شبیر مصطفائی، حافظ انور رضا،پروفیسر حافظ نعمان رضا، حافظ ابوبکر رفیق ، پیر عبدالحیظ قادری، حافظ حفیظ اللہ سیالوی ، رانا زاہد اقبال محافظ غلام مصطفی سیالوی ودیگررہنمائوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں