پاک چین سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیاجارہا:ڈاکٹر عمر

پاک چین سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیاجارہا:ڈاکٹر عمر

باہمی تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر کام جاری ہے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پاک چائنہ پلیٹ فارم کے سی ای اواور ہیڈ آف چائنہ افیئرز ڈاکٹر عمر فاروق سانسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین میں تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے شعبوں میں سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے ۔ ہمار اعزم ہے کہ دونوں ممالک میں دیرپا اقتصادی مواقع پیدا کرنے کیلئے حکومتوں، سرمایہ کاروں اور مینوفیکچررز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے ۔پاک چائنہ پلیٹ فارم کے تحت الیکٹرک وہیکلزانڈسٹری کی ترقی کیلئے چین کی عالمی قیادت، جدید مینوفیکچرنگ اور ریسرچ سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے ۔ اس شراکت داری کا بنیادی مقصد پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، مقامی سطح پر اسمبلنگ پلانٹس کے قیام اور جامع ای وی ایکو سسٹم کو فروغ دینا اور پاک چائنہ پلیٹ فارم کے تحت ٹوویلرز موٹر سائیکل وسکوٹر،تھری ویلرز رکشے وکمرشل ٹرانسپورٹ ،فورویلرز مسافر اور کمرشل گاڑیاں ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر اور متعلقہ معاون ٹیکنالوجیز کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ڈاکٹر عمر فاروق سانسی کا کہنا تھا کہ ہمارا وژن پاکستان کو پائیدار نقل و حمل کا مرکز بنانا ہے ، جس سے نا صرف براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئیگی بلکہ مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے اور باوقار مواقع بھی پیدا ہونگے ۔اس منصوبے سے کاربن کے اخراج میں کمی آئیگی جو ماحولیاتی تحفظ کیلئے ناگزیر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں