نوشہرہ ورکاں :نا معلوم افراد نے بازار سے لڑکی کو اغوا کر لیا
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)لڑکی کے مبینہ اغوا پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
بتایاگیا ہے کہ موضع تھابل دوچھہ کے رہائشی اشرف کی 20 سالہ بیٹی (ک) موٹرسائیکل پر گھر سے سودا سلف لینے کیلئے گئی تاہم کافی دیر گزرنے کے باوجود واپس نہ آئی اہل خانہ نے مختلف مقامات پر تلاش کیا مگر سراغ نہ مل سکا۔مدعی کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے ہیں واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دی گئی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے مدعی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویہ کی بازیابی اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments