ایف ڈی اے کمپلیکس میں محرم الحرام کے حوالے سے محفلِ
حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے انقلابی ورکرز یونین کے زیر اہتمام محرم الحرام کے مقدس ایام کی مناسبت سے ایف ڈی اے کمپلیکس کی جامع مسجد میں ایک روح پرور محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا، جس میں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اہلِ بیتِ اطہارؓ کی عظمت و فضیلت پر روشنی ڈالی گئی۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انقلابی ورکرز یونین کے سرپرست رائے آصف، صدر صداقت بلوچ، جنرل سیکرٹری میاں منیب ریاض، چیئرمین عمران شیخ، دیگر عہدیداران، ایف ڈی اے کے افسروں و ملازمین اور محبانِ اہلِ بیتؓ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔جامع مسجد سلطان ٹاؤن کے خطیب مولانا فیصل امین نے اپنے خطاب میں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں، صبر، استقامت، حق گوئی اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے دی گئی عظیم مثالوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ واقعئہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک ایسا تاریخی معرکہ ہے جو قیامت تک مسلمانوں کو صبر، ایثار، قربانی، عدل اور حق پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا رہے گا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے اپنے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام صبر، برداشت، ایثار، اخلاص اور حق و انصاف کے اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments