ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت میڈیکل کالج کیلئے منظور

ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت میڈیکل کالج کیلئے منظور

ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت میڈیکل کالج کیلئے منظور بلاک1میں کلا سوں کا اجراء 2کو رہائش کے طور پر استعمال کیا جائے گا

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت مریم نواز میڈیکل کالج میانوالی کے انتظامات کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ پرانی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال جو کہ240 کینال رقبہ پر محیط پر مریم نواز میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لا یاجا رہا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ اس ضمن میں یو نیو رسٹی آف ہیلتھ سائنسز، محکمہ صحت و آبادی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران پر مشتمل کمیٹی کے ممبران نے گزشتہ روز میانوالی کے دورہ کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسے میڈیکل کالج کیلئے منظور کر لیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس عمارت کے بلاک01میں کلا سوں کا اجراء جبکہ بلاک 02کو رہائش کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ سی او ہیلتھ نے بتایا کہ ابتدائی مراحل میں حکومت کی جانب سے 40 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کر دی گئی اور انشاء اللہ دسمبر میں کلاسوں کا اجراء کیا جائے گا۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ میانوالی میں میڈیکل کالج کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب کا انقلا بی اقدام ہے ۔ انہوں نے ایکسئن بلڈنگز کو ہدایت کی کہ میڈیکل کالج میں کلاسوں کے اجراء کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت کی بحالی و مرمت کیلئے فوری طور پر ٹینڈرنگ پراسس کو مکمل کیا جا ئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...