ایم ڈبلیوایل کے سیکرٹری عبدالکریم العیسیٰ کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا

 ایم ڈبلیوایل کے سیکرٹری عبدالکریم العیسیٰ کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا

ڈگری نمل کی جانب سے دی گئی ،تقریب میں سعودی سفیر ،وجیہہ قمر، ریکٹر اور دیگر افراد کی شرکت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں خصوصی کانووکیشن 2026 کا انعقاد کیا گیاجس میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ کو انسانیت، عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی، اعتدال پسندی اور فروغِ علم کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں اعزازی ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی ڈگری سے نوازا گیا۔اس تقریب میں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، وزیر مملکت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر، ریکٹر نمل شاہد محمود کیانی، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر محمد رفیق خان ،طلبہ و طالبات اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اعزازی ڈگری وصول کرنے کے بعد اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ نے نمل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعث فخر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔

انہوں نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور نمل انتظامیہ اور پاکستانی عوام کی جانب سے ملنے والی محبت، احترام اور مہمان نوازی کو سراہا۔ وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر وجیہہ قمر نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے پر نمل کو سراہا۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کے فروغ اور دنیا بھر میں امن و رواداری کے لیے ڈاکٹر العیسیٰ کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...