شہر کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے

شہر کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے

علی زہیب موچی گیٹ سے گڑھی شاہو ،شیخ کاشف یکی گیٹ سے نصیر آباد تعینات

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اپریشنز لاہور فیصل کامران نے لاہور شہر سے تعلق رکھنے والے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ایس ایچ او احسن جسپال بادامی باغ سے کاہنہ،عرفان چدھڑ کو مصطفی ٹاؤن سے اسلام پورہ،فیصل ندیم کو اسلام پورہ سے سندر،عاقب نصیر سب انسپکٹر بطور ایس ایچ او موچی گیٹ،رضوان بوبک کو داتا دربار ،میاں زاہد کو لیاقت آباد سہیل چھینا کو گڑھی شاہو سے لٹن روڈ،علی زہیب کو موچی گیٹ سے گڑھی شاہو ،شیخ کاشف یوسف یکی گیٹ سے نصیر آباد، علی عادل کو جوہر ٹاؤن سے یکی گیٹ،چوکی واہگہ سے ندیم ایس آئی کو ایس ایچ او لوہاری گیٹ،بادامی باغ جنرل ڈیوٹی سے علی نقی کو ایس ایچ او بھاٹی گیٹ جبکہ عامر انجم کو گارڈن ٹاؤن سے ایس ایچ او ہنجروال تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...