سرگودھااور گردونواح میں تیز آندھی کیساتھ بارش

سرگودھااور گردونواح میں تیز آندھی کیساتھ بارش

گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے پر عوام کو مشکلات کاسامنا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا وہاں معمولات زندگی کو متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،دوپہر کے وقت شروع ہونے والی تیز بارش کے باعث شہر کی متعدد سڑکوں، گلی محلوں اور نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہو گیا۔ کئی مقامات پر نکاسی آب کا نظام متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش آئیں،جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بارش کی اطلاعات پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت پہلے ہی جاری کر دی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...