میو ہسپتال :باؤلے کتے کے کاٹے کا مریض داخل،علاج شروع

میو ہسپتال :باؤلے کتے کے کاٹے کا مریض داخل،علاج شروع

مظفر گڑھ کامحمد ہاشم کا ریبیز ٹیسٹ مثبت ،دیگر مریضوں سے الگ وارڈ میں منتقل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )میو ہسپتال لاہور میں ریبیز کا مریض داخل، علاج شروع۔تفصیل کے مطابق باؤلے کتے کے کاٹنے سے متاثرہ 68 سالہ شخص کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے مخصوص آئسولیشن وارڈ میں داخل کرکے علاج شروع کر دیا گیا ہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کے رہائشی محمد ہاشم کا ریبیز ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ مریض کو فوری طور پر دیگر مریضوں سے الگ وارڈ میں منتقل کیا گیا تاکہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض میں ریبیز کی شدید علامات ظاہر ہو رہی ہیں اور وہ ہائیڈروفوبیا (پانی سے خوف) کا شکار ہے ، جو اس بیماری کی نمایاں علامت سمجھی جاتی ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق ریبیز اعصابی نظام اور دماغ کو متاثر کرتا ہے ، جس کے باعث مریض میں غیر معمولی رویہ اور جارحیت پیدا ہو سکتی ہے ، اس لیے ایسے مریض کو خصوصی نگرانی میں رکھا جاتا ہے ۔میو ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کا علاج جاری ہے اور طبی ماہرین مسلسل اس کی حالت کی نگرانی کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...