سابقہ رنجش ،مخالفین کی میاں بیوی پر مبینہ فائرنگ
خوش قسمتی سے محفوظ رہے ،ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر مخالفین نے میاں بیوی پر مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں ناصر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ اور والد گھر کے قریب ہی موجود تھے کہ اس دوران مخالفین نے مبینہ طور پر شدید فائرنگ کر دی۔ جس سے خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے ۔ بعد ازاں ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments