تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پر مکمل کریں :ایس پی
عمران چدھڑ کی بھیرہ سرکل کے پولیس افسروں سے میٹنگ ،ہدایات جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ نے بھیرہ سرکل کے ایس ڈی پی او، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسروں سے میٹنگ میں زیرِ تفتیش مقدمات، پنڈنگ روڈ، اشتہاری مجرم اور عادی مجرمان کی گرفتاری اور دیگر تفتیشی امور کا تفصیلی جائزہ لیا ، ایس پی انوسٹی گیشن نے تفتیشی افسروں کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ بھی لیا اور افسروں کو ہدایت کی کہ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مکمل کریں ۔میٹنگ میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر تفصیلی غور کیا گیا اور تفتیشی افسران کو ہدایات دیں کہ سی ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments