منشیات، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد، 3ملزم گرفتار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے محمد عدنان کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔ تھانہ سٹی سرور شہید پولیس نے محبوب الحسن کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب جبکہ تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے محمد عمران کے قبضے سے 30 بور پستول اور چار زندہ گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشوں، شراب فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments