پیرا فورس نے اسسٹنٹ کمشنر کی زیرقیادت فلیگ مارچ
ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں، قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی:محسن اقبال
کوٹ مومن(نمائندہ دنیا)شہریوں میں احساسِ تحفظ کو فروغ دینے کے لیے پیرا فورس نے اسسٹنٹ کمشنر و سب ڈویژنل آفیسر پیرا فورس محسن اقبال ڈھلوں کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ پیرا سٹی سٹیشن سے شروع ہو کر مین چناب بازار، ختم نبوت چوک سے ہوتا ہوا تھانہ چوک پر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن اقبال ڈھلوں نے کہا کہ پیرا فورس کا شعار \"پہلے عزت، پھر نفاذ\" ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں، قبضہ مافیا اور دیگر قانون شکن عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پیرا سٹی اسٹیشن کوٹ مومن جدید سہولیات سے آراستہ ہے تاکہ شہریوں کو بروقت اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments