خانیوال :نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ، 2 ملزم گرفتار

خانیوال :نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ، 2 ملزم گرفتار

3ملزموں نے نوجوان پر تشدد کیا ،ڈی پی او کے نوٹس پر مقدمہ درج

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )تھانہ حویلی کورنگا کے علاقے کوٹ اسلام میں ایک نوجوان پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد عابد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز تین افراد نے ایک نوجوان کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...