غیرقانونی ایل پی جی ریفلنگ دو افراد گرفتار، مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سول ڈیفنس نے سنانواں میں غیرقانونی ایل پی جی ریفلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرا دیے ۔
سول ڈیفنس آفیسر مظفرگڑھ سیدہ سحرش ارشاد کی مدعیت میں درج مقدمات کے مطابق محمد شہزاد اور عبدالغفار بغیر لائسنس اور حفاظتی انتظامات کے ایل پی جی گیس ریفلنگ کر رہے تھے ، جس سے عوام کی جان و مال کو خطرات لاحق تھے ۔ سول ڈیفنس ٹیم نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرا دیے ، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments