ہفتے کے دوران 39 اتائیوں کے چالان ، 35 مراکز سیل

ہفتے کے دوران 39 اتائیوں کے چالان ، 35 مراکز سیل

اتائیوں کیخلاف کارروائی کیلئے مقدمات پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کو بھجوا دیئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈاکٹر کاشف نبیل اعظم نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین رضا چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں اتائیوں اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز نے 57 مراکز کا معائنہ کیا، 39 اتائیوں کو چالان کیا جبکہ 35 اتائیوں کے مراکز کو سیل کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اتائیوں کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے مقدمات پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔سی او ہیلتھ نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران ضلع کے سات ڈرگ انسپکٹرز نے 62 میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا۔ مختلف ادویات کے نمونے حاصل کرکے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں تاکہ ادویات کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کیخلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...