صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح، ڈپٹی کمشنر
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔۔۔
اچھی کارکردگی پر انعام اور ناقص کارکردگی پر بلاامتیاز احتساب یقینی بنایا جائے، دیہی علاقوں میں صفائی کا معیار مزید بہتر بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس آمد پرایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے سینئر افسران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا اور انہیں کمپنی کے صفائی آپریشن، فیلڈ مانیٹرنگ، فلیٹ مینجمنٹ، آگاہی مہمات، ڈیجیٹل نظام اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں تقریبا میں 3772سے زائد ورکرز دو شفٹوں میں شہر کی صفائی یقنی بنا رہے ہیں،روزانہ ایک ہزار ٹن کوڑا شہر سے اٹھایا جاتا ہے ،شہر سے کوڑے کی منتقلی کیلئے 376سے زائد گاڑیوں کا فلیٹ صفائی کا یہ آپریشن سرانجام دیتا ہے ، ڈپٹی کمشنر نے کمپنی کے کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہیں شہر بھر میں جاری صفائی آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ورکرز کی ٹریکنگ، حاضری کے نظام، فلیٹ مانیٹرنگ اور دیگر اہم امور سے آگاہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments