کوٹ ادو :سابق ایم پی اے نیاز حسین گشکوری سپرد خاک
نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت ، خراج عقیدت پیش
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی نیاز حسین گشکوری کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے اڈا ون آر، سنانواں میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں سوگواروں، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سابق و موجودہ منتخب نمائندوں، وکلا، تاجروں، علما، سماجی شخصیات، کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شرکاء نے نیاز حسین گشکوری کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ملنسار، بااخلاق اور عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک رہنما قرار دیا۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ دریں اثنا سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجراء، سابق ارکان اسمبلی محمد ذیشان گرمانی، ملک غلام قاسم ہنجراء، سابق رکن قومی اسمبلی الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء، ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ اور میر آصف خان دستی نے الگ الگ تعزیتی بیانات میں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیاز حسین گشکوری کی وفات سے سیاسی و سماجی حلقے ایک مخلص اور باوقار شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments