پی آئی سی :علاج میں تاخیر کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی تیار

پی آئی سی :علاج میں تاخیر کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی تیار

بائی پاس آپریشن کیلئے زیادہ سے زیادہ چھ ہفتے کا وقت دیا جائے گا:ای ڈی

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کے علاج میں تاخیر کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر عمران شاہ کے مطابق انجیوگرافی اور بائی پاس آپریشن کے لیے سالوں پر محیط انتظار اب ختم کر دیا گیا ہے ۔نئی پالیسی کے تحت بائی پاس آپریشن کے لیے اب زیادہ سے زیادہ چھ ہفتے کا وقت دیا جائے گا۔ ادارے میں روزانہ کی بنیاد پر اوسط 13 بائی پاس آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ سی ایم پنجاب کے ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت شام کے اوقات میں بھی اوسط 4 اضافی سرجریز کی جا رہی ہیں تاکہ مریضوں کا بوجھ کم کیا جا سکے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں پی آئی سی میں 2411 مریض رپورٹ ہوئے ۔ اسی عرصے میں 155 مریضوں کی انجیوگرافی اور 42 مریضوں کی انجیوپلاسٹی کامیابی سے مکمل کی گئی۔کارڈیالوجسٹ اور کارڈیک سرجنز پر مشتمل ٹیمیں مریضوں کو فوری کنسلٹیشن فراہم کر رہی ہیں۔ہم نے کمیٹی کلچر ختم کر کے میڈیکل بورڈ کو بیڈ پر جا کر فیصلے کرنے کا نظام متعارف کرایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...