چکی اور فائن آٹے کی قیمت میں 8 روپے کمی کا فیصلہ
کراچی(بزنس رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت جوڑیا بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور کراچی آٹا چکی ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کا ایک اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جوڑیا بازار کے تاجر اورچکی مالکان بھی فلور ملز مالکان کے ساتھ ایکس مل آٹے کی قیمت میں 8روپے کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کریں گے ۔جوڑیا بازار ٹریڈز ایسو سی ایشن کے سیکریٹری عبدالقادر نورانی اور کراچی آٹا چکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری انیس شاہد نے اجلاس کو یقین دلایا کہ انتظامیہ اور فلور ملز مالکان کے فیصلے کے مطابق ڈھائی نمبر آٹا فائن آٹا اور چکی آٹا 8 روپے کمی کے ساتھ فروخت کیا جائے ۔ دریں اثناء سپر اسٹورز کے نمائندوں نے کراچی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ انتظامیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments