آئندہ سال ڈبلیو ایچ او میچیورٹی لیول 3 کا درجہ مل جائیگا ، وزیر صحت
پاکستان کی پہلی قومی ویکسین پالیسی کی منظوری صحت شعبہ کیلئے تاریخی اقدام ،ڈبلیو ایچ او
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال سے پاکستان میں عالمی ادارئہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے نے گزشتہ روز ملاقات کی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے لیے ڈبلیو ایچ او کے میچیورٹی لیول 3 (ایم ایل-3) کے حصول کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے لیے وفاقی وزیر صحت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے پاکستان کی پہلی قومی ویکسین پالیسی کی منظوری ملک کے صحت کے شعبے کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کے لیے ڈبلیو ایچ او میچیورٹی لیول 3 کے حصول کی کوششوں میں عالمی ادارئہ صحت کی تکنیکی معاونت قابلِ تحسین ہے۔ آئندہ چند روز میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں ایم ایل-3 کے حصول کے لیے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور وفاق و صوبوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اپریل 2027 تک ڈبلیو ایچ او میچیورٹی لیول 3 کا درجہ حاصل کر لے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments