پی پی ایس سی :مختلف ڈیپارٹمنٹس کی اسامیوں کے نتائج کااعلان

پی پی ایس سی :مختلف ڈیپارٹمنٹس کی اسامیوں کے نتائج کااعلان

فوڈ اتھارٹی میں سینئر آڈیٹر کی 2 اسامیوں کیلئے 10 امیدوار امتحان میں کامیاب

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب فوڈ اتھارٹی، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی 5 اسامیوں کے تحریری اور 3 اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی میں سینئر آڈیٹر کی 2 اسامیوں کے لیے 10 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں پبلک ریلیشنز آفیسر کی ایک اسامی کے لیے 20 امیدوار اگلے مرحلے کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں میونسپل آفیسر (فنانس) / ڈی ایم او (فنانس) / اے ایم او / اسسٹنٹ ڈائریکٹر، پی ایل جی بی کی 38 اسامیوں کے لیے 175 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (الیکٹریکل انجینئر) کی ایک اسامی کے لیے 6 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...